ابنا: مجلس وحدت مسلمین ضلع ہریپور کے سیکرٹری جنرل مولانا وحید عباس کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے ضلع ہری پور نے PK-50 کے امیدوار صوبائی اسمبلی خورشید انور خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا حلقہ PK-50 کی تعمیر و ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خورشید انور خان موجودہ دور میں مخلص، دیانتدار، نڈر اور غریب عوام کی قیادت کا حقدار لیڈر ہے اور یقیناً مجلس وحدت مسلمین اپنے حلقے میں جس امیدوار کو سپورٹ کرتی اسکی کامیابی یقینی ہے، اس لئے خورشید انور خان کو قیادت کیلئے موزوں سمجھتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اسی حلقہ سے اسلامی تحریک کے نامزد امیدوار وسیم ترابی اور کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے امیدوار حفیط الرحمان بھی میدان میں ہیں۔ مختلف حلقوں کی طرف سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اہل تشیع کا تقسیم شدہ ووٹ بینک کالعدم جماعت کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 412070
ایم ڈبلیو ایم نے ضلع ہری پور نے PK-50 کے امیدوار صوبائی اسمبلی خورشید انور خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔